اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق وزارت خارجہ کی ترجمان مرضيہ افخم نے بدھ کو یمن میں حالیہ چند دنوں کے حالات پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے، اس ملک کے تمام فریق سے صبر وتحمل اور تشدد سے پرہیز کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے زور دیا کہ قومی مذاکرات کی تجاویز پر مکمل عمل درآمد اور امن سمجھوتہ، یمن میں امن و استحکام کا قیام کر سکتا ہے۔
مرضيہ افخم نے معاہدے پر دستخط کرنے والے تمام فریق سے اس پر پابند رہنے کی اپیل کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے قومی مذاکرات کی تجاویز پر عمل در آمد اور سیاسی عمل میں یمن کے تمام سیاسی اور سماجی جماعتوں و گروپوں کی شراکت سے اس اسلامی ملک میں امن و استحکام قائم ہو سکتا ہے۔
واضح رہے کہ یمن کے دارالحکومت صنعا میں حالیہ دنوں میں صدارتی گارد اور تحریک انصار اللہ کے درمیان جھڑپوں میں دو دنوں میں کم از کم 35 افراد ہلاک اور 67 دیگر زخمی ہوئے۔
.......
/169